پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے شکیب الحسن کی واپسی
بنگلہ دیش نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئے 20 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک)جس میں انجری سے نجات پا کر فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے علاوہ تسکین احمد اور ٹی ٹوئنٹی اسپیشلسٹ محمد نعیم بھی شامل ہیں ۔چار دسمبر سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں کپتان مومن الحق کے ساتھ شادمان اسلام،سیف حسن،نجم الحسین شانتو،مشفق الرحیم، شکیب الحسن،لیٹن داس،یاسر علی، نور الحسن، مہدی حسن میراز،تیج الاسلام،تسکین احمد،عبادت حسین ،ابو جائید،نعیم حسن،محمود الحسن جوائے ، رضا الرحمن راجہ،خالد احمد،شہیدالاسلام اور محمد نعیم کو شامل کیا گیا ہے ۔