سجاس اسپورٹس فیسٹول:میڈیا الیون گرین کی شاندار کامیابی
ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول کے فٹ بال مقابلوں میں میڈیا الیون گرین نے میڈیا الیون یلو کو دو کے مقابلے میں چار گولز سے ٹھکانے لگا
(اسپورٹس رپورٹر) ایونٹ جیت لیا۔نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر کھیلے گئے فیسٹول میچ میں فاتح ٹیم کے کپتان طارق اسلم،انیس الرحمن، قلب محمد اور شاہ رخ خان نے ایک،ایک گول اسکور کیا جبکہ میڈیا الیون یلو کیلئے کپتان مقصود احمد اور عبدالرحمن کے ایک،ایک گول نے خسارہ کم کیا۔انیس الرحمن میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔منیجر نیا ناظم اباد جمخانہ محمد آصف نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔