جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے پوزیشن میچ جیت لیا

جونیئر ہاکی ورلڈکپ، پاکستان نے پوزیشن میچ جیت لیا

امریکا کو 2-18 سے ہرا یا، رانا وحید، ابوذر اور حماد الدین کی ہیٹ ٹرکس جونیئر ہاکی ورلڈکپ ، پاکستان نے ایونٹ رینکنگ میچ میں امریکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 2-18 سے ہرا دیا

بھوبنیشور (سپورٹس ڈیسک) کپتان رانا وحید، ابوذر اور حماد الدین نے ہیٹ ٹرکس کیں۔ قومی ٹیم 9 ویں سے 12 پوزیشن رینکنگ کے لئے اگلا میچ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گی۔ ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ورلڈکپ کے دلچسپ مقابلے بھارت کے شہر بھوبنیشور میں جاری ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق بھوبنیشور میں کھیلے گئے 9 ویں سے 16 ویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے امریکا کو آؤٹ کلاس کر دیا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ میں 2-18 سے کامیابی حاصل کر لی۔ پاکستان کی طرف سے کپتان رانا وحید نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور 4 گول سکور کئے ۔ ابوذر اور محمد حماد الدین نے بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہیٹ ٹرکس کیں، رضوان علی نے 2 گول سکور کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں