پینگ شوئی معاملہ،چین میں تمام ٹینس ٹورنامنٹس معطل

پینگ شوئی معاملہ،چین میں تمام ٹینس ٹورنامنٹس معطل

ٹینس کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی اے نے ٹینس سٹار پینگ شوئی کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹس معطل کردئیے ہیں

زیورخ (سپورٹس ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ٹی اے نے ٹورنامنٹس کی معطلی کا فیصلہ پینگ شوائی کے معاملے پر چینی رویے کے بعد کیا۔خیال رہے کہ چینی ٹینس سٹار پینگ شوئی نے سابق نائب وزیر اعظم پر جنسی زیادتی کا الزام لگایا تھا۔ کھلاڑی کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد امریکا سمیت ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے بھی مطالبہ کیا تھا کہ پینگ شوئی کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں