ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی سکواڈ سے سینئر کھلاڑی ڈراپ،حسن علی بھی باہر

ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی سکواڈ سے سینئر کھلاڑی ڈراپ،حسن علی بھی باہر

ٹی ٹونٹی کیلئے 15 جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان ،شعیب ملک، سرفراز،عماد وسیم ٹیم میں شامل نہیں تعداد کم کرنیکی وجہ سے سینئرز شامل نہیں کئے ، انجری کے بعد نان سٹاپ کھیلنے پرحسن کو انکی مشاورت سے آرام دیا، وسیم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ، شعیب ملک، سرفراز احمد عماد وسیم کو سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ گزشتہ روز سلیکٹرز نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 15 رکنی جبکہ ون ڈے سیریز کیلئے 17 کھلاڑیوں کا اعلان کیا ہے ،عبداللہ شفیق بطور ٹریول ریزرو سکواڈ کے ساتھ رہیں گے ۔ ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت بابر اعظم کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی ، حارث رؤف ،افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر،شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان،آصف علی، فخر، حیدر،حارث رؤف ،افتخار احمد، امام الحق، خوشدل، نواز ، رضوان ،محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔ ثقلین مشتاق کو عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے ۔ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کہا کہ قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ متوازی ہے ، سکواڈ کی تعداد کم کرنے کی وجہ سے شعیب ملک، سرفراز احمد اور عماد وسیم کو شامل نہیں کیا گیا، انجری کے بعد نان سٹاپ کرکٹ کھیلنے والے حسن علی کو ان کی مشاورت سے آرام دیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں