کنٹینرز کو جوڑ کرفٹبال ورلڈکپ کیلئے ’’974 سٹیڈیم‘‘تیار

 کنٹینرز کو جوڑ کرفٹبال ورلڈکپ کیلئے ’’974 سٹیڈیم‘‘تیار

4تعمیر سال قبل تعمیر شروع کرنے کے وقت سٹیڈیم کانام ’’راس ابو عبود‘‘ رکھا گیاتھا

دوحہ(نیٹ نیوز)سپین کی ایک تعمیراتی کمپنی نے فیفا ورلڈ کپ 2022کیلئے قطرکے دارالحکومت دوحہ میں 974کنٹینر استعمال کرتے ہوئے فٹبال سٹیڈیم تعمیر کرلیا ہے ۔آج سے چار سال پہلے جب اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی تو اسے ’’راس ابو عبود‘‘سٹیڈیم کا نام دیا گیا تھا لیکن حال ہی میں تکمیل کے بعد اس کا نیا نام ’’974 سٹیڈیم‘‘ رکھا گیا ہے ، جو دوحہ شہر کے اس علاقے کا پوسٹل کوڈ ہے جبکہ اس کی تیاری میں 974 کنٹینرز ہی استعمال ہوئے ہیں۔اس فٹ بال سٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائیوں کی گنجائش ہے ، ورلڈ کپ ختم ہوجانے کے بعد اسے دوبارہ سے ٹکڑوں میں الگ الگ کرکے ختم بھی کیا جاسکے گا۔سٹیڈیم کا ڈھانچہ ایک مضبوط فولادی فریم ورک پر تعمیر کیا گیا ہے جس میں تماشائیوں کی نشستوں، میڈیا سنٹر، ٹوائلٹ اور اسی طرح کے دوسرے مقامات کیلئے کنٹینرز استعمال کئے گئے ہیں۔قطر کی حکومت آج کل اس منفرد سٹیڈیم کی خوب تشہیر کر رہی ہے تاکہ فیفا ورلڈ کپ 2022 دیکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ غیرملکیوں کو متوجہ کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں