قائداعظم ٹرافی:سندھ اور سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن فیل

قائداعظم ٹرافی:سندھ اور سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن فیل

آٹھویں راؤنڈ میں بالرز کی عمدہ کارکردگی،بلوچستان کے شان مسعود کی سنچری

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے ابتدائی روز سندھ اور سدرن پنجاب کی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہو گئیں تاہم بلوچستان کے شان مسعود نے سنچری بنا ڈالی۔ یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر ناردرن نے سرمد بھٹی 53 اور کپتان عمرامین کے ناقابل شکست 69 رنز کی بدولت دو وکٹوں پر 136 رنز بنا کر 38 رنز کی برتری حاصل کرلی۔اس سے قبل سندھ کی ٹیم نے حریفوں کو پورے بالنگ پوائنٹس سے روکتے ہوئے اپنی پہلی اننگز نو وکٹوں پر 98 رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کردی۔اطہر محمود نے چار اور کاشف علی نے تین وکٹیں حاصل کیں۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں سینٹرل پنجاب کیخلاف شان مسعود نے سیزن کی دوسری سنچری(102) اسکور کی اور عمران بٹ نے 65 رنز بنائے جبکہ پانچ وکٹوں پر 283 رنز کے ٹوٹل میں ایاز تصور 36 اور کاشف بھٹی 30 پر کھیل رہے ہیں۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر خیبر پختونخوا نے دو وکٹوں پر 45 رنز بنا کر دن کا اختتام کیا تو اس سے قبل سدرن پنجاب نے پہلی اننگز نو وکٹوں پر 166رنز بنا کر ڈیکلیئرڈ کردی جس میں محمد عمران کے 64 ہی نمایاں رہے ،ارشد اقبال نے چار کھلاڑی برطرف کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں