پیرس اولمپکس کی خاطر محمد وسیم روفیشنل باکسنگ چھوڑنے پر تیار

پیرس اولمپکس کی خاطر محمد وسیم روفیشنل باکسنگ چھوڑنے پر تیار

پیرس اولمپکس دو ہزار چوبیس میں پاکستان کی نمائندگی اور میڈل کے حصول کی خاطر قومی باکسر محمد وسیم پروفیشنل باکسنگ چھوڑنے پر تیار ہو گئے

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)ڈی ایچ اے باکسنگ چیمپئن کے فائنلز پر میڈیا ٹاک میں محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پروفیشنل سے امیچر باکسنگ میں منتقلی کیلئے انہیں تین ماہ تک پیشہ ورانہ فائٹس سے گریز کرنا ہوگا البتہ انہوں نے پاکستان کی نمائندگی کیلئے باکسنگ فیڈریشن کو اپنے ارادے سے آگاہ کردیا ہے ۔پیشہ ورانہ باکسنگ میں عالمی ٹائٹلز جیتنے والے محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اولمپکس میں شرکت کے بعد دوبارہ پروفیشنل مقابلوں میں واپس لوٹ جائیں گے جبکہ وہ لاہور میں امیچر باکسرز کی تربیت کیلئے اکیڈمی کی پلاننگ بھی کر رہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں