پی ایس ایل سیون میں نامور بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے

پی ایس ایل سیون میں نامور بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے

پاکستان سپرلیگ کا ساتواں سیزن 27 جنوری دو ہزار بائیس کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا تو کرس گیل اور جیسن روئے کے علاوہ تبریز شمسی بھی پلاٹینم کیٹگری کے 19 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)تاہم ویسٹ انڈین اور انگلش ٹاپ آرڈر بیٹرز زیادہ میچوں میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے تو جنوبی افریقی اسپنر کو محض ایک ہفتے تک ایکشن میں دیکھا جا سکے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن سات کیلئے قومی کرکٹرز کے علاوہ دنیا بھر کے چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف درجہ بندیوں میں رجسٹریشن کرائی ہے اور 12 دسمبر کو پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب سجائے جائے گی تو ان میں سے بیشتر فرنچائز مالکان کیلئے مرکز نگاہ ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں