ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جلد ٹاک شو کرنے کیلئے تیار

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک جلد ٹاک شو کرنے کیلئے تیار

سٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک جلد ہی پہلی بار ایک ساتھ ‘اردو فلکس’ کیلئے ٹاک شو کرتے دکھائی دیں گے

بھارتی ٹینس لاہور(سپورٹس ڈیسک)شعیب ملک نے انسٹاگرام پر دبئی میں ہونے والی پریس کانفرنس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں انہوں نے اور ان کی اہلیہ نے بتایا کہ جلد ہی ان کا ٹاک شو شروع ہو جائے گا۔ شو کا دورانیہ ایک گھنٹہ ہوگا اور شو مزاح سے بھرپور ہوگا۔ اردو فلکس کے بانی فرحان گوہر نے بتایا کہ ‘مرزا، ملک شو’ میں دونوں ممالک یعنی پاکستان اور بھارت کے مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا اور پروگرام کا سیٹ دبئی میں ہوگا اور مذکورہ شو خطے کا سب سے بڑا شو ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں