ڈھاکہ ٹیسٹ:سیریزجیتنے کی پاکستانی خواہش بارش میں بہہ گئی

ڈھاکہ ٹیسٹ:سیریزجیتنے کی پاکستانی خواہش بارش میں بہہ گئی

میچ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ،ایک گیند نہ پھینکی جا سکی، دونوں ٹیموں کو ہوٹل میں رہنے کی ہدایت دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں پر 188 رنز بنائے تھے ، بابر 71 ،اظہر 52 رنز بناکر کریز پر موجود

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان جاری ڈھاکہ ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بھی بارش کی نذر ہوگیا ،ایک گیند بھی نہ پھینکی جا سکی،ڈھاکہ میں مسلسل بارش کی وجہ سے دونوں ٹیموں کو فی الحال ہوٹل میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مسلسل بارش کے باعث دوسرے روز کا کھیل 6 اعشاریہ 2 اوورز کے بعد ہی ختم کردیا گیا تھا جبکہ پہلے دن کا کھیل کم روشنی کے باعث وقت سے قبل ختم کردیا گیا تھا۔ دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنالیے تھے ، کپتان بابر اعظم 71 اور اظہر علی 52 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے تھے ۔پاکستان کو چٹاگانگ میں پہلا ٹیسٹ 8 وکٹوں سے جیتنے کے بعد 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں