ملتان میں 10 دسمبر سے ایمرجنگ ویمن کیمپ لگانے کا فیصلہ

ملتان میں 10 دسمبر سے ایمرجنگ ویمن کیمپ لگانے کا فیصلہ

28 خواتین کرکٹرز بائیو سیکیور ماحول میں اسکلز اور فٹنس ٹریننگ حاصل کریں گی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی سی بی نے دس دسمبر سے ملتان میں ایمرجنگ ویمن کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا جہاں اٹھارہ روز کے دوران 28 خواتین کرکٹرز بائیو سیکیور ماحول میں اسکلز اور فٹنس ٹریننگ حاصل کریں گی۔پی سی بی ترجمان کے مطابق ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں دس دسمبر سے شروع ہونے والے اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ میں علینہ اقبال شاہ آفریدی،انوشہ ناصر، عائشہ بلال،عائشہ خان،عائشہ نسیم،غلام فاطمہ،گل اسویٰ، گل فیروزہ، حفصہ خالد،حمیرا بی بی،حورینہ سجاد،کائنات حفیظ، مدیحہ بی بی،ماہ نور قیوم،نجیہہ علوی،نتالیہ پرویز،نیہا شرمین، نورالایمان، صدف شمس، صائمہ ملک، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ،سیدہ معصومہ زہرہ فاطمہ،طوبیٰ حسن، ام ہانی،وحیدہ اختر،وردہ یوسف اور یسریٰ عامر کو طلب کیا گیا ہے ۔نیشنل ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ اکیڈمی کے کوچز محسن کمال اور کامران حسین کے ساتھ ایمرجنگ کیمپ کی نگرانی کریں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں