کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے :عاقب جاوید
کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم کیجانب سے بہترین اقدام ،راشد لطیف
اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہاہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو ختم کردیا جائے تو معاشرہ مر جاتا ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عاطف رانا اور میں نے اکیلے پانچ لاکھ بچوں کے ٹرائلز کئے ، انہوں نے کہاکہ ہر بچے کو حق پہنچتا ہے کہ وہ پانچ دن پڑھے اور دو دن کھیلے ۔سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ اولمپکس میں پاکستان کو کوئی میڈل نہیں مل رہا۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بہترین اقدام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو سے نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں میں بھی باصلاحیت کھلاڑی سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل اور پاکستان کرکٹ بورڈ کو سپورٹ کرنا چاہیے ،اگر کھلاڑیوں کی ڈویلپمنٹ کرنی ہے تو لاہور قلندرز کی طرح کام کرنا پڑیگا۔