پی ایس ایل،نامور بین الاقوامی ستارے جگمگائیں گے
پی سی بی ذرائع کیمطابق دنیا بھر کے چار سو سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن
کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کا ساتواں سیزن 27 جنوری دو ہزار بائیس کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا تو کرس گیل اور جیسن روئے کے علاوہ تبریز شمسی بھی پلاٹینم کیٹیگری کے 19 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے تاہم ویسٹ انڈین اور انگلش ٹاپ آرڈر بیٹرز زیادہ میچوں میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے تو جنوبی افریقی سپنر کو محض ایک ہفتے تک ایکشن میں دیکھا جا سکے گا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن سات کیلئے قومی کرکٹرز کے علاوہ دنیا بھر کے چار سو سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف درجہ بندیوں میں رجسٹریشن کرائی ہے اور 12 دسمبر کو پلیئرز ڈرافٹنگ کی تقریب سجائے جائے گی تو ان میں سے بیشتر فرنچائز مالکان کیلئے مرکز نگاہ ہوں گے ۔