آئی سی سی پلیئرز آف منتھ نامزدگیوں میں عابد بھی شامل

آئی سی سی پلیئرز آف منتھ نامزدگیوں میں عابد بھی شامل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے ماہ نومبر کے بہترین کھلاڑی کے لیے پلیئرز کو نامزد کر دیا۔آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کیلئے پاکستان کے عابد علی کو شاٹ لسٹ کیا گیا ہے جنہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 224رنز بنائے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)عابد علی کی 133 اور 91 رنز کی بدولت گرین کیپس نے میچ میں کامیابی سمیٹی۔پلیئرآف دی منتھ کی لسٹ میں ٹم ساؤتھی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی شامل ہیں جب کہ آئی سی سی ویمنزپلیئرآف دی منتھ کی لسٹ میں پاکستان کی انعم امین بھی شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں