آسٹریلوی سکیورٹی وفد کا دورہ پاکستان،صورت حال کا جائزہ

آسٹریلوی سکیورٹی وفد کا دورہ پاکستان،صورت حال کا جائزہ

دورے کے اختتام پر مہمان سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کریگا

کراچی(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو حتمی شکل دینے کے اقدامات آخری مراحل میں داخل ہوگئے ہیں۔ اسی تناظر میں آسٹریلیا کرکٹ بورڈ کے چار رکنی وفد کی پاکستان آمد ہوئی ہے ، آسٹریلوی وفد کراچی، اسلام آباد اور لاہور کا دورہ کریگا جہاں سکیورٹی، لاجسٹک اور کووڈ صورتحال کاجائزہ لے گا۔اطلاعات ہیں کہ وفد پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کراچی میں شیڈول میچز کا جائزہ لے گا،دورے کے اختتام پر مہمان سکیورٹی وفد اپنی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو پیش کرے گا۔یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم آئندہ سال مارچ، اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی، دورے میں 3ٹیسٹ، 3ایک روزہ اورایک ٹی20میچ کھیلا جائے گا، 1998 کے بعد پہلی بار آسٹریلوی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹی20 اور ون ڈے سیریز 13سے 22 دسمبر تک ہوگی، میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شیڈول ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں