سرفراز کی شعر و شاعری کے چرچے
قومی کرکٹر سرفراز احمد کی شعر و شاعری کے قومی ٹیم میں خوب چرچے ہونے لگے
کراچی (سپورٹس ڈیسک)گزشتہ روز سرفراز کی جانب سے انسٹا گرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی گئی، ا س تصویر کے ساتھ سرفراز احمد نے کیپشن میں ایک شعر بھی لکھا کہ ‘ہر ایک نظر کیلئے مختلف پیام ہیں ہم، کہیں ہیں زہر کا پیالہ، کہیں پہ جام ہیں ہم ، ۔ کھلاڑیوں کی جانب سے سرفراز کی انسٹا سٹوری کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے سرفراز کے انتخاب کی تعریف کی گئی۔