ویسٹ انڈین سیریز:ملک میں موجود کرکٹرز بائیو سیکیور ببل میں داخل

ویسٹ انڈین سیریز:ملک میں موجود کرکٹرز بائیو سیکیور ببل میں داخل

ویسٹ انڈیز کیخلاف 13 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان میں موجود اسکواڈ کے منتخب کھلاڑی بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوگئے جو کراچی کے مقامی ہوٹل میں قائم کیا گیا ہے

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ذرائع کے مطابق ہوٹل پہنچنے پر کرکٹرز اور دیگر اسٹاف کی کوویڈ ٹیسٹنگ کی گئی اور انہین تین روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا جس کے بعد قومی کھلاڑی 10 دسمبر سے ٹریننگ کا آغاز کردیں گے ۔واضح رہے کہ بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے والے کرکٹرز میں شاداب خان، آصف علی، حارث رؤف، فخر زمان، حیدر علی، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد حسنین، محمد نواز، عثمان قادر، شاہنواز ڈاہانی اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں