قائداعظم ٹرافی:سندھ کیخلاف سرمد بھٹی کی شاندار سنچری

قائداعظم ٹرافی:سندھ کیخلاف سرمد بھٹی کی شاندار سنچری

ناردرن کو 116رنز کی برتری حاصل،سدرن پنجاب پر بھی 75 رنز کا خسارہ

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قائد اعظم ٹرافی کے آٹھویں راؤنڈ کے دوسرے روز بھی سندھ،سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب کی مشکلات کا خاتمہ نہیں ہو سکا۔اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر سدرن پنجاب نے دن کا اختتام دوسری اننگز میں کسی نقصان کے بغیر40 رنز پر کیا مگر وہ بدستور 75 رنز کے خسارے میں ہے ۔اس سے قبل خیبر پختونخوا نے پہلی اننگز میں ارشد اقبال 62 اور صاحبزادہ فرحان کے 60 رنز کی بدولت 281 رنز بنائے جبکہ مہران ابراہیم 33،آصف آفریدی 30 اور عادل امین بھی 30 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ،محمد الیاس نے چار جبکہ عامر یامین اور آغا سلمان نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس پر سندھ کی ٹیم دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 105 رنز بنا کر بھی 116 رنز کے خسارے میں ہے ،احسن علی 44 رنز بنا سکے جبکہ خرم منظور 33 اور عمیر بن یوسف 19 پر کھیل رہے ہیں۔ناردرن نے پہلی اننگز میں 319 رنز بنائے جس میں سرمد بھٹی 145 اور عمر امین 78 پر نمایاں رہے ۔تابش خان نے پانچ اور سہیل خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر سینٹرل پنجاب نے 178 رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دیں جس میں رضوان حسین 50،علی زریاب 48 اور سیف بدر 37 ناٹ آؤٹ پر نمایاں رہے ،کاشف بھٹی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل بلوچستان نے پہلی اننگز میں کاشف بھٹی 53 اور ایاز تصور کے 39 سمیت 325 رنز تک رسائی ممکن بنائی۔ظفر گوہر نے پانچ جبکہ بلاول اقبال اور حسین طلعت نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں