سڈنی انٹرنیشنل:اعصام الحق کے سفر کا کوارٹر فائنل میں اختتام

سڈنی انٹرنیشنل:اعصام الحق کے سفر کا کوارٹر فائنل میں اختتام

سڈنی(اسپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا میں جاری سڈنی انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے قازقستان کے پارٹنر الیکسینڈر نیڈوویسوف کا سفر کوارٹر فائنل میں تمام ہو گیا۔

 جب انہیں نمبر تین سیڈ جوڑی سلواکیہ کے فلپ پولاسیک اور آسٹریلیا کے جان پیئرس نے تین،چھ،چھ،تین اور چودہ،بارہ سے مات دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگل مقابلوں کے کوارٹر فائنل مرحلے میں نمبر تین سیڈ برطانیہ کے ڈینیئل ایوانز نے امریکا کے میکسم کریسی کو چھ،چار اور سات،چھ ،نمبر چار سیڈ امریکا کے رلی اوپیلکا نے ہم وطن برینڈن ناکاشیما کو سات،چھ اور چھ،دو،ٹاپ سیڈ روس کے اسلان کراٹسیف نے نمبر پانچ سیڈ اٹلی کے لورینزو سونیگو کیخلاف چھ،دو،تین،چھ اور چھ،دو سے کامیابی یقینی بنائی جبکہ برطانیہ کے اینڈی مرے کو نمبر آٹھ سیڈ بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کیخلاف واک اوور کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ مل گئی۔

ویمنز سنگل میں روس کی ڈاریا کساٹکینا نے نمبر دو سیڈ اسپین کی گاربائن موگوروزا کو چھ،چار اور چھ،چار،نمبر پانچ سیڈ اسپین کی پاؤلا بدوسا گیبرٹ نے سوئس حریف بلینڈا بین چچ کو سات،چھ،تین،چھ اور چھ،تین،نمبر تین سیڈ جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیچیکوا نے فرانس کی کیرولین گارشیا کو چھ،صفر اور چھ،دو سے ہرایا جبکہ نمبر چار سیڈ ایسٹونیا کی انیٹ کونٹاویٹ کو نمبر سات سیڈ تیونس کی اونس جیبیور کیخلاف چھ،چار کے اسکور پر واک اوور مل گیا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں