ایشز سیریز انگلینڈ کیلئے ناکامیوں کی داستان بن گئی

ایشز سیریز انگلینڈ کیلئے ناکامیوں کی داستان بن گئی

ہوبارٹ (سپورٹس ڈیسک)ایشز ٹیسٹ سیریز انگلینڈ کیلئے ناکامیوں کی داستان بن گئی۔آسٹریلیا نے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔

انگلش ٹیم 271 رنز کے تعاقب میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ٹریوس ہیڈ کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ گزشتہ روز میچ کے تیسرے دن آسٹریلیا نے دوسری ا ننگز تین وکٹوں پر 37ر نز کے ساتھ شروع کی تاہم پوری ٹیم 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ایلکس کیری 49 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

سٹیون سمتھ 27 ، کیمرون گرین 23 اورکپتان پیٹ کمنز 13 رنز بناسکے مارک ووڈ نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے چھ کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ سٹوارٹ براڈ تین اور کرس ووکس نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں انگلش ٹیم 271 رنزکا مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 124رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

زیک کرالی 36 رنز کے ساتھ ٹاپ بیٹررہے ۔ روری برنز 26 ، کپتان جو روٹ، مارک ووڈ گیارہ ، گیارہ ،ڈیوڈ مالان 10رنز پر چلتے بنے ۔ پیٹ کمنز، سکاٹ بولانڈ اور کیمرون گرین نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں