ریٹائرمنٹ بہت دور ،ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے :حسن

ریٹائرمنٹ بہت دور ،ابھی بہت کرکٹ کھیلنی ہے :حسن

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ بہت دور ہے ،مجھے ابھی بہت ساری کرکٹ کھیلنی ہے ۔

حسن علی نے کہا کہ پروفیشنل کھلاڑی کے کیرئیر میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے ، اچھا کھلاڑی وہ ہوتا ہے اور جو برے وقت سے خود کو باہر نکال کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے ۔ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے ، پی ایس ایل میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔

حسن علی نے کہا کہ میری ہمیشہ یہی خواہش ہوتی ہے کہ جس ٹیم، کلب یا فرنچائز سے کھیلوں اپنی ٹیم کیلئے بہتر پرفارم کروں ۔فاسٹ باؤلر نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے متوقع دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت ساری غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلنے کی خواہش مند ہیں، ہم آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ایس ایل میں بطورایمرجنگ پلیئر آیا، اپنی کارکردگی کی بنیاد پر پلاٹینم تک پہنچ جانا میرے لیے بڑی کامیابی اور اعزاز کی بات ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں