کورونا کیسز، آفریدی کا پی ایس ایل ملتوی کرنیکا مشورہ

کورونا کیسز، آفریدی کا پی ایس ایل ملتوی کرنیکا مشورہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا کہ سرفرازنے غصہ کیا توگراؤنڈ کے باہر ری ایکشن دوں گا، اٹل فیصلہ ہے کہ پی ایس ایل سیون میرا آخری ایڈیشن ہوگا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی نے کہا کہ میں اپنے وعدے کے مطابق رواں سال کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گیا ہوں، سرفراز احمد میرا فیورٹ کپتان ہے ، سرفراز فیلڈ میں جان لگاتا ہے جو مجھے پسند ہے ، بطور سینئر کھلاڑی ٹیم کو لڑنا سکھاؤنگا۔

کوشش ہوگی کہ کم سے کم غلطی کی جائے۔کورونا کے حوالے سے سوال کے جواب میں آفریدی نے کہا کہ لیگ کو ملتوی کر دیا جائے یا پھر اضافی کھلاڑیوں کو رکھا جائے ، اسی طرح ایونٹ کا انعقاد ممکن ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں