حسنین کا بگ بیش لیگ میں باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نوجوان فاسٹ باؤلر محمد حسنین کا بگ بیش لیگ میں باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہو گیا۔
بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈرز کی نمائندگی کرنے والے باؤلر پر سڈنی سکسرز کے خلاف میچ کے دوران چکنگ کا الزام لگایا گیا اور ان پر یہ الزام موئسز ہینریکس نے لگایا تھا۔تاہم اب بی بی ایل میں امپائرز نے بھی ان کا ایکشن مشکوک قرار دے دیا ہے اور 19 جنوری کو ان کا آسٹریلیا میں باؤلنگ ایکشن کا ٹیسٹ کیا جانا تھا تاہم پاکستانی واپسی کی وجہ سے ان کا ٹیسٹ اب ملک میں ہی ہوا۔
محمد حسنین کا لاہور میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوگیا۔ محمد حسنین نے تین گھنٹے بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ دیا۔ رپورٹ 14 روز کے اندر موصول ہوگی۔