پی ایس ایل سے میرے کھیل میں نکھار آیا،بابر کا اعتراف
کراچی (سپورٹس رپورٹر)پی ایس ایل میں کھیلی جانے والی مسابقتی کرکٹ سے ان کے اپنے کھیل میں نکھار پیدا ہوا ہے ۔
پاکستان کرکٹ میں لاہور اور کراچی پرانے حریف سمجھے جاتے ہیں مگر سپر لیگ نے اس کی کشش میں بے انتہا اضا فہ کردیاہے ۔ کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم کا کہناہے کہ پی ایس ایل نے قومی کھلاڑیوں کی ترقی میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ شاہین شاہ آفریدی کا مقابلہ کرنے کے منتظر ہیں۔ امید ہے کہ شائقینِ کرکٹ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ان سمیت کئی فاسٹ باؤلرز کیلئے ایک لانچنگ پیڈکی حیثیت رکھتی ہے ۔ یہاں کھیلی جانے والی مسابقتی کرکٹ سے بین الاقوامی کرکٹ کی تیاری میں بھرپور مدد ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا بابراعظم کیساتھ مقابلہ لاہور اور کراچی کے عوام کیلئے دلچسپ میچ ہوگا، جس سے وہ بہت لطف اندوز ہوں گے ۔