بابر آئی سی سی ٹیم کے کپتان، کوئی بھارتی شامل نہیں
کراچی (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر کے لیے کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں محمد رضوان کو وکٹ کیپر کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے جبکہ ٹی ٹونٹی ٹیم آف دی ایئر میں کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں ہے ۔ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں جوز بٹلر، ایڈن مارکرم، مچل مارش، ڈیوڈ ملر، تبریز شمسی، جوز ہیزل ووڈ، وینیندو ہسارنگا اور مستفیض الرحمن بھی ٹیم میں شامل ہیں۔