ٹیسٹ رینکنگ ،بابر کا نمبر برقرار ،شاہین کی پانچویں پوزیشن

ٹیسٹ رینکنگ ،بابر کا نمبر برقرار ،شاہین کی پانچویں پوزیشن

دبئی (سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم نویں نمبر پر برقرار ،شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر آگئے ۔

آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں آسٹریلیا کے مارنس لبوشانے پہلی پوزیشن پر ہیں ،باؤلرز کی رینکنگ میں پیٹ کمنز کا پہلا نمبر ہے ۔ باؤلرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر ہیں ، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی پانچویں نمبر پر ہیں۔ حسن علی کا ٹیسٹ رینکنگ میں 11 واں نمبر ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں