پی ایس ایل:کرکٹرز کیلئے تماشائیوں کا جوش کم کرنیکا فیصلہ

 پی ایس ایل:کرکٹرز کیلئے تماشائیوں کا جوش کم کرنیکا فیصلہ

کراچی(سپورٹس ڈیسک)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر نے پاکستان سپر لیگ 7 کے پہلے مرحلے میں 25 فیصد تماشائیوں کو شرکت کی منظوری دے دی ہے ۔

 لیگ کا پہلا مرحلہ 27 جنوری سے 7 فروری تک نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔فیصلے کے مطابق کراچی میں شیڈول ہر میچ میں تقریباََ 8000 تماشائیوں کونیشنل سٹیڈیم کراچی میں داخلے کی اجازت ہوگی تاہم بارہ سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل کووڈ 19ویکسین ہونا ،سٹیڈیم کے داخلی دروازوں پر اپنا درست ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی ہوگا،سٹیڈیم میں چہرے کو ماسک سے مسلسل ڈھانپے رکھنا لازم ہوگا۔

خلاف ورزی کرنیوالے کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا جائے گا۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ کھیل کی حقیقی روح اس کے تماشائی ہوتے ہیں اور اس پس منظر میں وہ 25 فیصد تماشائیوں کی آمد کے انتظامات کو حتمی شکل دینگے ۔این سی او سی کی ہدایت کی روشنی میں پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی مرحلے میں 12 سال سے کم عمر بچوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل میچز کیلئے سٹیڈیم میں داخلے کی بنیادی شرط مکمل ویکسین سرٹیفکیٹ ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں