ٹیسٹ رینکنگ:ٹراوس ہیڈ کا بیٹنگ میں پانچویں پوزیشن پر قبضہ
دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے کینگرو بیٹر ٹراوس ہیڈ نے اسٹیون اسمتھ اور روہیت شرما کے ساتھ مشترکہ پانچویں پوزیشن یقینی بنالی جبکہ مارنوس لبوشین کی حکمرانی میں جو روٹ دوسرے اور کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود جبکہ پاکستان کے بابر اعظم نویں نمبر پر فائز ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کیگن پیٹرسن 33 ویں،آسٹریلیا کے کیمرون گرین 66 ویں،بھارت کے ویرات کوہلی دو درجے بہتری سے ساتویں اور رشبھ پنت چودہویں نمبر پر جا پہنچے ۔بالنگ کے شعبے میں پیٹ کمنز بدستور حکمران ہیں تاہم پروٹیز پیسر کگیسو ربادا کی تیسرے نمبر پر ترقی نے شاہین آفریدی کو پانچویں اور حسن علی کو ٹاپ ٹین سے باہر گیارہویں نمبر پر دھکیل دیا۔
انگلینڈ کے اسٹوارٹ براڈ ترقی کی بدولت بارہویں،مارک ووڈ31ویں،اولی رابنسن24 ویں، آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ43ویں،جنوبی افریقہ کے لونگی این گیڈی21ویں اور بھارت کے جسپریت بمراہ ٹاپ ٹین میںدسویں نمبر پر قابض ہو گئے ہیں۔