پہلا ون ڈے :بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

پہلا ون ڈے :بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست

پارل(اسپورٹس ڈیسک)پہلے ون ڈے میں بھارت کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں31رنز سے شکست کا داغ اٹھانا پڑا۔

ہوم ٹیم نے مرد میدان ریسی فان ڈیر ڈوسین کے ناقابل شکست 129 اور ٹیمبا بفوما کے110رنز سمیت چار وکٹوں پر296رنز بنائے ۔ جسپریت بمراہ دو وکٹیں لے سکے ۔ بھارتی ٹیم شیکھر دھون 79،ویرات کوہلی51اور شردل ٹھاکر کے ناقابل شکست 50 سمیت آٹھ وکٹوں پر 264 رنز بنا سکی۔لونگی این گیڈی،تبریز شمسی اور ایندائیل پھیلوکوایو دو،دو وکٹیں لے سکے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں