قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں 41کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

قومی ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں 41کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام جاری تربیتی کیمپ میں45 میں سے41کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی جبکہ ڈچ ہیڈ کوچ سیگفرائیڈ ایکمین نے بھی تربیتی کیمپ جوائن کرلیا جہاں صبح اور شام کے دو سیشنز میں ٹریننگ کرائی جا رہی ہے ۔

اولمپیئن احمد عالم گول کیپرز کی ٹریننگ کر رہے ہیں جبکہ سابق گول کیپرز اولمپیئن عمران شاہ اور عمران بٹ بھی ان کی معاونت کیلئے موجود ہیں۔سیگفرائیڈ ایکمین کے مطابق ابتدائی طور پر کھلاڑیوں کی دفاعی اسکلز کو بہتر بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں