لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ سیزن سات کیلئے اپنے متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا ۔

جس کے مطابق لاہور قلندرز نے ابتدائی تین میچز کیلئے بیٹر ہیری بروک کی جگہ بالر میتھیو پوٹس اور پشاور زلمی نے انجری کے شکار فاسٹ بالر محمد عامر خان کی جگہ لیفٹ آرم اسپنر آرش علی خان کو اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے مذکورہ ٹیموں میں دونوں کھلاڑیوں کی بطور متبادل شمولیت کی منظوری دے دی ہے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں