آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم مضبوط اور مشکل حریف:محمد رضوان

آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم مضبوط اور مشکل حریف:محمد رضوان

لاہور (سپورٹس ڈیسک)24سال بعد دورہ پاکستان سے متعلق آسٹریلیا کے کھلاڑیوں، فینز، براڈکاسٹرز اور میڈیا بیانات کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

 پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے اپنے بیان میں کہا کہ 24 سال بعد پاکستان کا تاریخی دورہ کرنے پر پوری قوم آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا آسٹریلیا میں موجود مختلف سٹیک ہولڈرز کے مثبت بیانات دیکھ کر وہ ایک طویل عرصے بعد آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا احساس ابھی سے محسوس کرنے لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پرعزم ہوں کہ دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کا آپس میں مضبوط تعلق آئندہ ماہ کھیلی جانے والی اس کرکٹ سیریز کو چار چاند لگانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر میتھیو ہیڈن کے پاکستان بارے محبت بھرے الفاظ کے گواہ ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم ایک مضبوط اور مشکل حریف ہے تاہم پاکستان کو اس سیریز میں ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ ہوگا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں