تین فرنچائز اور نیشنل اسٹیڈیم کے عملے میں کورونا کیسز کا انکشاف، ذرائع
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل سیون کے آغاز سے قبل تین فرنچائز نے رازداری کے وعدے کے ساتھ کچھ پلیئرز اور آفیشلز میں کورونا کیسز کا انکشاف کیا ہے۔
جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا 10 فیصد عملہ بھی وائرس کا شکار ہے جسے آئسولیٹ کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں کی بائیو سیکیور ببل میں آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ آج سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے کراچی پہنچنے کی اطلاعات ہیں جہاں انہیں کوویڈ ٹیسٹنگ کے بعد تین روزہ آئسولیشن کے بعد 24 جنوری سے نیٹ پریکٹس کی اجازت ہوگی۔ سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا عملہ بھی ٹیموں کے ساتھ ہوٹل میں موجود رہے گا۔