ٹیسٹ رینکنگ:ایشز سیریز جیت کر آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر قابض

ٹیسٹ رینکنگ:ایشز سیریز جیت کر آسٹریلیا ٹاپ پوزیشن پر قابض

دبئی(اسپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کیخلاف ہوم ایشز سیریز میں چار،صفر سے کامیاب آسٹریلین ٹیم نے بھارت اور نیوزی لینڈ کو پھلانگ کر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

دو پوائنٹس کے فرق سے نیوزی لینڈ دوسرے ،بھارت تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ بھارت کو دو ،ایک سے مات دے جنوبی افریقہ نے پانچویں نمبر پر براجمان ہو کر پاکستان کو چھٹے نمبر پر دھکیل دیا جبکہ ساتویں سے دسویں نمبر پر سری لنکا، ویسٹ انڈیز،بنگلہ دیش اور زمبابوے موجود ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں