پی ایس ایل 7:ریزرو پول میں شامل 19 کھلاڑیوں کا اعلان

پی ایس ایل 7:ریزرو پول میں شامل 19 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن سات کیلئے ریزرو پول میں شامل 19 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا جس میں سے پندرہ ایونٹ کے مخصوص ماحول کا حصہ بن جائیں گے جبکہ چار کو ضرورت کے وقت طلب کیا جا سکے گا۔

 27 جنوری سے 27 فروری تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ایونٹ میں پندرہ کھلاڑی ہوٹل میں تیار شدہ مخصوص ماحول میں آج داخل ہو جائیں گے جن میں ناردرن کے عامر جمال،ناصر نواز،عمر امین اور عثمان شنواری،سندھ کے ابرار احمد اور عماد عالم،بلوچستان کے عماد بٹ اور بسم اللہ خان،سدرن پنجاب کے حسن خان،آغا سلمان،طیب طاہر اور عمر صدیق،خیبر پختونخوا کے خالد عثمان اور مصدق احمد جبکہ سینٹرل پنجاب کے وقاص مقصود شامل ہیں۔

بلوچستان کے امام الحق کے علاوہ سندھ کے عمیر بن یوسف،سعود شکیل اور زاہد محمود سمیت چار کھلاڑی ایونٹ کیلئے تیار کردہ مخصوص ماحول سے باہر رہیں گے تاہم انہیں ہنگامی صورتحال میں بطور متبادل طلب کیا جا سکے گا۔واضح رہے کہ کھلاڑیوں کی ابتدائی فہرست فرنچائز نے تیار کی جس میں چیف سلیکٹر محمد وسیم نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں طلب کئے جانے والے ممکنہ کھلاڑیوں کی جگہ متبادل پلیئرز کو شامل کیا۔تمام ٹیموں کو میڈیکل بنیادوں پر ریزرو پول سے پلیئرز کو اسکواڈ میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی تاہم اس کیلئے انہیں ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری درکار ہوگی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں