بھارت کو ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز میں بھی شکست

بھارت کو ٹیسٹ کے بعد  ون ڈے سیریز میں بھی شکست

پارل(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھی بھارت کو مات دے کر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

پارل میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹ پر 287 رنز بنائے ۔جنوبی افریقا نے بھارت کے دئیے گئے ہدف کو 49ویں اوور کی پہلی گیند پر 3وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں