میرا خفیہ ہتھیار دراصل میری خطرناک باؤنسر ہے ،حسن علی کا انکشاف

میرا خفیہ ہتھیار دراصل میری خطرناک باؤنسر ہے ،حسن علی کا انکشاف

کراچی(اسپورٹس ڈیسک)قومی فاسٹ بالر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ انہیں بہترین ان سوئنگ کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے مگر ان کا خفیہ ہتھیار دراصل ان کی خطرناک باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بیٹرز کو ہلا کر رکھ دیتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سیون کے منتظر تمام کھلاڑیوں کیلئے پرجوش لمحات ہیں کیونکہ ملک میں ہونے والا کوئی بھی ایونٹ دلچسپی رکھتا ہے جس میں اپنے مداح شائقین کے سامنے کھیلنے کا موقع ملتا ہے ۔حسن علی کا کہنا تھا کہ وہ مقابلوں کے آغاز کے بے چینی سے منتظر ہیں اور امید ہے کہ اس مرتبہ بھی پرستاروں کو ان کی جانب سے بہترین کارکردگی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں