اسنوکر ٹورنامنٹ:فاتح علی عباس کیلئے پچاس ہزار کا نقد انعام
کراچی(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان اسنوکر فیڈریشن کراچی کے تحت نارتھ ناظم آباد کی شینڈر 786 اسنوکر اکیڈمی میں منعقدہ ٹورنامنٹ میں 22 اسنوکر اکیڈمیز کے 450کیوئسٹس نے حصہ لیا اور عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔
پاکستان اسنوکر فیڈریشن سندھ کے صدر ڈاکٹر سید قسم کی زیر نگرانی تقسیم انعامات کی تقریب میں ایونٹ کے فاتح علی عباس کو پچاس ہزار روپے کا نقد انعام جبکہ آٹھ کیوئسٹس کو ٹرافیاں اور 32 کو کے ایم سی کے سرٹیفکیٹ دیئے گئے اور 22 اسناد پاکستان اسنوکر فیڈریشن ،کراچی کی اسنوکر اکیڈمیز کو دی گئیں۔
مہمان خصوصی ڈی جی پارکس جنیداللہ نے ایونٹ کی انعقاد کو بھرپور انداز سے سراہا۔