پہلا ون ڈے :افغانستان کی ہالینڈ کیخلاف 36 رنز سے فتح

پہلا ون ڈے :افغانستان کی ہالینڈ کیخلاف 36 رنز سے فتح

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک)افغانستان نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں ہالینڈ کو 36 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک،صفر سے برتری حاصل کرلی۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مرد میدان حشمت اللہ شاہدی 73 اور رحمت شاہ کے 70 رنز سمیت فاتح ٹیم نے آٹھ وکٹوں پر 222 رنز بنائے۔ ہالینڈ کی جانب سے برینڈن گلوور نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم اسکاٹ ایڈورڈز کے 68 رنز کے باوجود 186 اسکور کر سکی۔راشد خان تین جبکہ یامین احمد زئی اور مجیب الرحمن دو،دو وکٹیں لے سکے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں