سندھ اوپن گالف: شبیر اقبال سرفہرست
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ گالف ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام 23 ویں سندھ اوپن گالف چیمپئن شپ کے ابتدائی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد کے شبیر اقبال چھ انڈر پار اسکور کے ساتھ لیڈر بورڈ پر سرفہرست ہیں۔
پی اے ایف ایئرمین گالف کلب میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے راؤنڈ میں پاکستان بھر کے 41 گالفرز شریک ہوئے جس میں ارشد رشید، مطلوب احمد اور محمد نعیم دو انڈر پار کے مشترکہ اسکور کے ساتھ دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ سینئر پروفیشنلز کیٹگری میں طاہر نسیم، جونیئر پروفیشنل میں محمد ثاقب،امیچر کیٹگری میں سلمان جہانگیر اور عمر خالد نمایاں رہے ۔