آسٹریلین اوپن:رافیل نڈال کی چوتھے مرحلے میں رسائی

آسٹریلین اوپن:رافیل نڈال کی چوتھے مرحلے میں رسائی

میلبورن(اسپورٹس ڈیسک)سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے مینز سنگل میں اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے کیرن خاشانوف کو ہرا کر۔۔۔۔

 چوتھے راؤنڈ میں رسائی ممکن بنا لی جبکہ دیگر سیڈڈ کھلاڑی الیگزینڈر زویریو،پابلو کیرینو بسٹا،میٹیو بیریٹینی،ڈینس شاپووالوف اور گیل مونفلس بھی تیسرا راؤنڈ پار کر گئے تاہم سیڈڈ پلیئرز اسلان کراٹسیف، رلی اوپیلکا، کارلوس الکراز گارفیا،لورینزو سونیگو اور کرسچین گارین کا سفر تمام ہو گیا۔ ویمنز سنگل میں ٹاپ سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی، یونان کی ماریہ سکاری،جمہوریہ چیک کی باربورا کرائیچیکوا، بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا،اسپین کی پاؤلا بدوسا، امریکا کی جیسیکا پیگولا،میڈیسن کیز اور آمنڈا انیسیمووا نے تیسرا پڑاؤ پار کرلیا۔

مگر جاپان کی ناؤمی اوساکا، اٹلی کی کمیلا جارجی،روس کی ویرونیکا کودرمیٹوا، لیٹویا کی یلینا اوسٹاپینکو اور یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو اپ سیٹ ناکامی کے گڑھے میں گرنا پڑا۔مکسڈ ڈبل ایونٹ میں بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کے امریکی پارٹنر راجیو رام نے سربین جوڑی الیکسینڈرا کرونچ اور نکولا کیچچ کو مات دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں