ون ڈے سیریز:سری لنکا کی زمبابوے کیخلاف دو،ایک سے کامیابی
پالیکلے (اسپورٹس ڈیسک)سری لنکا نے مرد میدان چریتھ اسالانکا کے 52 رنز کی مدد سے 9 وکٹوں پر 254 رنز بنا کر زمبابوے کو 184 رنز سے ٹھکانے لگا کر سیریز بھی دو،ایک سے جیت لی۔
فاتح ٹیم کیلئے پلیئر آف دی سیریز پاتھوم نسانکا 55،کوسال مینڈس 36 اور چمیکا کرونارتنے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔زمبابوین ٹیم جیفری وانڈرسے کی چار جبکہ دشمنتھا چمیرا اور رمیش مینڈس کی دو،دو وکٹوں کے سامنے 70 پر ڈھیر ہو گئی۔