پی ایس ایل سیزن سات اور آٹھ کیلئے ٹک ٹاک آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) مختصر دورانیئے کی ویڈیوز بنانے اور شیئر کرنے والا عالمی پلیٹ فارم، ٹک ٹاک پاکستان سپر لیگ کے ساتویں اور آٹھویں ایڈیشن کا آفیشل انٹرٹینمنٹ پارٹنر بن گیا ہے ۔
اس شراکت داری کے تحت آئندہ دو ایڈیشنز تک پی ایس ایل کے مداح ٹک ٹاک کے ذریعے ’’کھیلے گا پاکستان‘‘ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ایسا مواد تیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد دیکھ سکیں گے ۔