انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان کی گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن

انڈر19ورلڈ کپ،پاکستان کی گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن

پورٹ آف اسپین(سپورٹس ڈیسک)انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پاپوانیوگنی کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ سی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔

ایونٹ کے 23ویں میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ میں پاپوانیوگنی محض 50 رنز پر سمٹ گئی جس میں ایک کھلاڑی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکا۔محمد شہزاد نے 5 اور احمد خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے مطلوبہ ہدف عباس علی کے 27 اور حسیب اللہ خان کے 18رنز سمیت بارہ اوورز میں حاصل کرلیا۔

قاسم اکرم کی زیر قیادت گرین شرٹس 28 جنوری کو تھرڈ سپرلیگ کوارٹر فائنل میں اینٹیگا کے سر ویوین رچرڈز سٹیڈیم میں آسٹریلیا کا سامنا کرینگے جو گروپ ڈی میں دوسرے نمبر پر رہی جہاں میزبان ٹیم ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سری لنکا نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں