شادی کے دباؤ نے کوہلی کے کھیل کو متاثر کیا:شعیب اختر
راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جگہ ہوتے تو شادی نہیں کرتے کیونکہ شادی کے دباؤ نے کوہلی کے کھیل کو متاثر کیا ہے ۔
کوہلی کو شادی کرنے کے بجائے صرف 10 سے 12 سال تک رنز بنانے اور ریکارڈ بنانے پر توجہ دینی چاہیے تھی ، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے تاہم اگر آپ بھارت کیلئے کھیل رہے ہیں تو آپ کو کرکٹ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔