ٹی ٹونٹی، ون ڈے میں بابر بدستورپہلی پوزیشن پر براجمان

ٹی ٹونٹی، ون ڈے میں بابر بدستورپہلی پوزیشن پر براجمان

دبئی(سپورٹس ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ جاری کردی، قومی کپتان بابر اعظم پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے ۔ٹی ٹونٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے لوکیش راہول، آسٹریلیا کے ایرون فنچ، نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے کا بالترتیب پانچواں ، چھٹا اور ساتواں نمبر ہے ۔ ون ڈے باؤلرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر موجود ہیں ۔پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14واں نمبر ہے ۔ٹی ٹونٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں