پی ایس ایل کی سج دھج ،کرکٹرزکی گھن گرج کا آج آغاز

 پی ایس ایل کی سج دھج ،کرکٹرزکی گھن گرج کا آج آغاز

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز آج سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔

جہاں ایک مختصر افتتاحی تقریب کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق لیگ کے کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں 25فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے ۔ کراچی میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے ۔

دوسرے مرحلے میں شامل 19 میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے ۔ پی سی بی نے پی ایس ایل 7 میں آئی سی سی کی تازہ ترین پلیئنگ کنڈیشنز لاگو کی ہیں جس کے تحت فیلڈنگ سائیڈ پر لازم ہے کہ وہ اننگز کے انیس اوورز مقررہ وقت میں مکمل کرے بصورت دیگر میچ کے آخری اوور کیلئے اس ٹیم پر 30یارڈ کے سرکل کے باہر ایک کھلاڑی کم کھڑا کرنے کی شرط لاگو ہوگی۔اس کے علاوہ کسی ٹیم کے کم ازکم 13کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آجائیں تو اس ٹیم کا میچ نہیں رکے گا۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں