پاکستان سپر لیگ میں 23 انگلش کرکٹرز شریک ہونگے
کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں 23انگلش کرکٹرز شریک ہو نگے ۔
گزشتہ روز شروع ہونیوالے ایونٹ میں مختلف فرنچائزز کی طرف سے مجموعی طور پر 23 انگلش کھلاڑ ی ایکشن میں نظر آئینگے ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز وہ ٹیم ہوگی جس میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سب سے زیادہ 6کھلاڑی شامل ہیں۔پشاور زلمی اور کرا چی کنگز کے سکواڈ میں پانچ پانچ انگلش کھلاڑی شامل ہیں جب کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کی بات کریں تو اس میں4 انگلش کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میں 2انگلش کھلاڑی جب کہ دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم میں بھی ایک انگلش کرکٹر شامل ہے ۔