تیسرا ٹی ٹونٹی،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا

 تیسرا ٹی ٹونٹی،ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا دیا

برج ٹاؤن (سپورٹس ڈیسک)رومین پاول کی شاندار سنچری کی بدولت ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں انگلینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

ویسٹ انڈیز نے20 اوورز میں 224 رنز بنائے ۔ جواب میں انگلینڈ کی ٹیم  9 وکٹوں پر 204 رنز بناسکی۔

 ٹام بنٹن 73 اور فلپ سالٹ نے 57 رنز بنائے ۔ ویسٹ انڈین روماریو شیفرڈ نے تین اور کیرون پولارڈ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ رومین پاول کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں